ولادت امام حسین(ع)، ولادت حضرت ابالفضل العباس(ع)اورولادت باسعادت حضرت امام سجاد(ع)کے موقع پر حرم امام رضا علیہ السلام میں منعقد ہونے والے پروگراموں اور جشن کے بارے میں تفصیلات بتائی۔
عراق کی قومی حکمت موومنٹ کے رہنما نے ایک پیغام میں ایسے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں پاکستان کے شہر پشاور میں جامع مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی اطلاع ملی جس میں متعدد نمازی شہید اور زخمی ہوئے۔ .
وہ دردناک سانحہ جو آج مسجد (کچھہ رسالدار) میں نماز جمعہ کے دوران پیش آیا اور جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں بے گناہ نمازی شہید اور زخمی ہوئے، انتہائی رنج و غم کا باعث ہے۔
حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ حزب اللہ پر حملہ سنہ 2000 میں اسرائیل پر فتح اور مشرق وسطیٰ کے نئے منصوبے کی دو مرتبہ ناکامی کی وجہ سے ہوا۔
سید حسن نصر اللہ؛ حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے بیروت میں "ہمارے شہداء کی فکر اور زندگی" کی تقریب میں مزاحمت کے شہید سید عباس موسوی کی شہادت کی 30ویں برسی کے موقع پر خطاب کیا۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ حکومت نے 14 فروری کے انقلاب کے بعد خواتین کی گرفتاریوں میں تیزی لاتے ہوئے ایک فعال اور سرگرم بحرینی خاتون «فضیله عبدالرسول» کو گرفتار کر لیا۔
سعودی عرب کے علاقے جیزان کے ملک عبدالله ایر پورٹ پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے۔ تاہم سعودی عرب کے ٹیلی ویژن چینل نے دعوی کیا کہ اس ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔
شریکہ الحسین حضرت زینب (س) کی شب شہادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) مکمل طور پر سیاہ پوش ہے ،حرم مطہر رضوی کے صحنوں اور داخلی دروازوں پر سیاہ پرچم اور بنرز نصب کئے گئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات نے بھی اس مقصد کے لیے صیہونی حکومت کو استعمال کیا ہے، یمن کی انصار اللہ تحریک کو "دہشت گرد" قرار دینے کے لیے اپنی حرکتیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
خدا تعالی اور پیغمبر اکرم پر ایمان رکھنے والوں کے لئے 13 رجب المرجب کا دن بہت بڑی خوشی کا دن ہے کیونکہ اس دن نفس رسول ‘امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالبؑ کعبے کے اندر متولد ہوئے۔
تیز رفتار بیلسٹک میزائل میں "ملی میٹر کی درستگی" ہے، لہذا "خیبر شکن" اسلامی جمہوریہ ایران کے بنائے گئے میزائلوں کی ایک نئی نسل ہے، جو ایران کی میزائل صلاحیتوں میں نمایاں پیشرفت کا باعث بنی ہے۔
ڈاکٹر شہریاری نے زور دیا:. امام خمینی (رہ) کی ایک سب سے اہم خصوصیت یہ تھی کہ آپ نے ولایت فقیہ اور عمومی معنوں میں قیادت پر زور دیا۔ چونکہ اسلامی جمہوریہ کا پہلا اقدام صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنا اور فلسطینی عوام کی حمایت کرنا تھا، اس لیے امت اسلامیہ نے اس کی بھرپور حمایت کی۔
انقلاب اسلامی کا سب سے بڑا درس یہی ہے کہ قرآن کی آفاقی تعلیمات کا نفاذ، تفرقے اور انتشار کا خاتمہ اور اتحاد کی فضاء قائم ہو، لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد قائم کریں، تفرقہ بازی اور انتشار اور اس کے اسباب و عوامل کے خاتمے کی کوشش کریں۔